بانی پی ٹی آئی کے متعلق عدالتی معاون کی رپورٹ میں تضاد ہے، بیرسٹر عقیل

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیر مملکت برائے قانون بیرٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کی بیماری کے حوالے سے عدالتی معاون کی رپورٹ میں ٹائم لائن کے حوالے سے بہت تضاد پایا گیا ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے بغیر نہ حکومت میڈیکل بورڈ تشکیل دے سکتی ہے اور نہ ہی نجی ہسپتال یا ذاتی معالجین کو معائنہ کے لیے بھیج سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ تشکیل دے سکتی ہے، تاہم اس بورڈ پر بھی پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی اثر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں تک رسائی اور بچوں سے رابطے کے لیے ٹیلی فونک سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی  نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے تین ڈاکٹرز کے ناموں پر مشتمل خط لکھا تھا، تاہم وزیر اعظم نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

مزید خبریں

Back to top button