رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق اپنی سائنسی پیش گوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کا نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر 01 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہو چکی ہوگی، جو انسانی آنکھ سے چاند نظر آنے کے لیے موزوں تصور کی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سائنسی حسابات کے مطابق 18 فروری کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کا واضح امکان موجود ہے، جس کے بعد پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے آغاز اور چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔

مزید خبریں

Back to top button