سانحہ گل پلازا میں انتظامیہ بھی قصور وار ہےدو بار وارننگ دی گئی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی،شرجیل میمن

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازا میں انتظامیہ کا بھی قصور تھا، انتظامیہ کو  دو بار وارننگ دی گئی لیکن انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ گل پلازا واقعے میں بلڈر کی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن تحقیقات کر رہا ہے، اس کی سفارشات پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر عمارت کا آڈٹ ہو، آڈٹ نہ کرانے پر عمارت کو سیل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی، یہ آگ 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔

کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button