بحیرہ عرب میں پاک بحریہ اورمیری ٹائم ایجنسی کی کارروائی، 1300 کلوگرام سے زائد چرس اور غیر قانونی شراب برآمد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر  اور اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ  نے مشترکہ طور پر ایک اہم بین الادارہ جاتی کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری مقدارقبضے میں لے لی۔

ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کےمطابق انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک بے ریاست (Stateless) کشتی کو روک کر اس پر سوار ہو کر تلاشی لی گئی۔

تفصیلی تلاش کے دوران کشتی سے 1300 کلوگرام سے زائد چرس اور بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد ہوئی، جو ترسیل کے لیے لے جائی جا رہی تھی۔

اس کامیاب کارروائی کو بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ، حقیقی وقت میں مؤثر رابطہ کاری اور شریک اداروں کی مربوط حکمت عملی نے ممکن بنایا۔

مزید خبریں

Back to top button