اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کردی، قیمت میں 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فروری کے لیے نئی قیمت کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.33ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے اسی طرح سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button