انڈونیشیا کا پاک فضائیہ کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار

انڈونیشیا(جانوڈاٹ پی کے)انڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانےکیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی صدر پربوو سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اورانڈونیشیا کی دیرینہ برادرانہ شراکت داری پر زور دیا اور صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور دفاعی صلاحیت بڑھانےکیلئے پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف نے انڈونیشین وزیردفاع اورعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور ایئرچیف کو تمام مقامات پر باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں فضائی افواج نےمشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا جبکہ ملاقاتوں میں ابھرتے ایرو اسپیس شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانےپرتفصیلی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کو سراہا اور ائیرچیف کو انڈونیشین فضائیہ کا اعلیٰ ترین میڈل آف آنردیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مشترکہ اجلاس میں دفاع اور سلامتی کےمختلف اور پر تبادلہ خیال ہوا۔



