اسلام آباد میں خودکش بم دھماکے کیخلاف مٹھی میں ریلی،شہرکاگشت،شہداءکیلئےدعا

تھرپارکر(رپورٹ:میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پورے پاکستان کی طرح ضلع تھرپارکر کے شہر مٹھی میں اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں مسجد خدیجۃ الکبریٰ(س)میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں شہید ہونے والے 80 سے زائد مومنین کے حق میں اور دہشتگردی کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی مسجد زہراء(س)سے علمدار چوک تک شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر سید شمس الزمان شاہ کی قیادت میں نکالی گئی۔ریلی میں سینکڑوں مومنین نے شرکت کی۔ یہ ریلی سونارا مارکیٹ سے ہوتی ہوئی تھر پریس کلب مٹھی پہنچی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر فقیر صابر علی نے کہا کہ ہم مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افغان بارڈر پر سخت سیکیورٹی کے باوجود دہشتگرد دارالحکومت میں کیسے داخل ہوئے اور اتنی بڑی دہشتگردی میں تقریباً 80 مومنین کو شہید کر دیا گیا۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سانحے کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے۔ ریلی شہر کا گشت کرتی ہوئی کشمیر چوک پہنچی۔ریلی سے شیعہ علماء کونسل تھرپارکر کے ضلعی صدر سید شمس الزمان شاہ، گل محمد بجیر، ڈویژنل ایڈوائزر، ضلعی جنرل سیکریٹری مراد علی بجیر، سید شجاع شاہ، مولانا کاظم علی حجام اور عابد علی لونگانی نے خطاب کیا۔ریلی کے اختتام پر مولانا سکندر علی خاصخیلی نے اسلام آباد کے شہداء کے حق میں دعا کرائی۔

مزید خبریں

Back to top button