بس بہت ہوگیا!مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،صدر نے ارکان پارلیمنٹ کو تعاون کرنے سے روکدیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کےد رمیان ایک دفعہ پھر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کو وفاقی وزرا کی طرف سے منانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ کوشش کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ارکان پارلیمنٹ کو حکومت کیساتھ تعاون کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بل میں تعاون بھی نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ممملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے بھی اپنےتحفظات رکھے تھے لیکن اس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی تھی۔



