اپوزیشن اتحاد کاعمران خان سے ملاقات اور علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اپوزیشن اتحاد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور علاج تک پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ اُس وقت تک جاری رہے گا کہ بانی سے ملاقات اور مکمل علاج تک دھرنا جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی،جس کیلئے تمام ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔دھرنا دینے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد قائدین کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران ہوا، جس کل نماز جمعہ کے بعد سے شروع ہوگا جبکہ سینیٹرز کو بھی دھرنے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کے پی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی، قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں

Back to top button