’’پی پی پیارے دل لگا کر پی‘‘پرو وائس چانسلرسندھ یونیورسٹی دادو کیمپس پروفیسر اظہر شاہ معطل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)حکومتِ سندھ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ یونیورسٹی دادو کیمپس کے پرو وائس چانسلر پروفیسر اظہر شاہ کو عہدے سے معطل کر دیا ہے۔پروفیسر اظہر شاہ پر مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ہونے، غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل وہ رہی ہیں،جن میں انہیں نشے دھت انگریزی میں غصہ کرتے اور عجیب حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ویڈیو میں انہیں گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ناچتے اور طلبہ کی طرف ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا۔
پی پی پی پیارے دل لگا کے پی، ملئے سندھ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر سے pic.twitter.com/Gg5erzaVv6
— Umar Cheema (@UmarCheema1) February 11, 2026



