سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، سی ایم ایچ میں زیر علاج

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گرنے کے حادثے میں زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق آرمی چیف کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ لگی۔

اس حادثے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو سی ایم ایچ منتقل کر کے طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ان کی صحت کی نگرانی مکمل طور پر جاری ہے اور صورتحال مستحکم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button