آزاد کشمیر میں نئے صدر کے انتخاب پر مشاورت مکمل ہوگئی، سردار تنویر الیاس

مظفرآباد (جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اعلان کیا ہے کہ نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے تمام مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔ ان کے مطابق چند روز میں آزاد کشمیر میں صدر کے عہدے کا انتخاب کر لیا جائے گا۔

سردار تنویر الیاس نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر کے لیے اپنا امیدوار پیش کرے گی، جبکہ ڈپٹی اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخاب سے متعلق بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیا ڈپٹی اسپیکر بھی پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام وفاق کو ارسال کر دیے گئے ہیں، تاکہ جلد از جلد انتظامی عمل مکمل کیا جا سکے۔

سردار تنویر الیاس نے امید ظاہر کی کہ نئے صدر اور ڈپٹی اسپیکر کی تعیناتی جمہوری عمل کو مضبوط کرے گی اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں استحکام آئے گا۔

مزید خبریں

Back to top button