ملالہ یوسفزئی کا پاکستانی طالبات کیلئے آکسفورڈ میں ماسٹرز اسکالرشپ کا اعلان

لندن(جانوڈاٹ پی کے)نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسُفزئی نے پاکستانی طالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ملالہ نے کہا کہ  جب انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی تو ان کے لیے یہ نہایت اہم تھا کہ وہ ان لڑکیوں کے لیے کچھ کریں جو تعلیم کے حق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسکالرشپ پاکستانی خواتین کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی، خاص طور پر ان خواتین کو جو اپنی تعلیم کے ذریعے پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم رکھتی ہیں۔

ملالہ کے مطابق، اگر کوئی پاکستانی خاتون آکسفورڈ میں ماسٹرز کرنے کا خواب دیکھتی ہے اور وطن واپس آ کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہے تو یہ موقع اسی کے لیے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malala Yousafzai (@malala)

درخواستیں جمع کرانے کے لیے امیدوار آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی ویب سائٹ oxpakprogramme.org پر اپلائی کر سکتی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ نئی طالبات کو آکسفورڈ میں خوش آمدید کہنے کی منتظر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button