موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصول نہ کرنے کا فیصلہ، نئی پالیسی صرف نئے صارفین پر لاگو ہوگی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزير برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کی ہدایت پر اٹھا گیا ہے۔ نیٹ بلنگ پالیسی کا اثر صرف نئے سولر صارفین پر پڑے گا ، حکومت کے اتحادی بھی سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کی مخالفت کررہے ہيں ، ان کی اہلیہ بھی اس پالیسی کے خلاف ہيں ۔
یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نیشنل گرڈ کو بجلی فروخت کرنے کے ریٹس کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نئے ریگولیشنز میں بتایا گیا کہ پرانے سولر صارفین اپنی بجلی نیشنل گرڈ کو 25 روپے 32 پیسے فی یونٹ کے پرانے ریٹس پر ہی بیچیں گے مگر نئے صارفین کے لیے نیشنل گرڈ کو بیچی گئی بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی ہوگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجرا کا فوری نوٹس لیا تھا۔



