نئے احتجاج کیلئے کنٹینر تیار کیا گيا ہے، کنٹینر کا رخ کسی بھی شہر کی جانب مڑ سکتا ہے: شفیع جان

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ نئے احتجاج کیلئے کنٹینر تیار کیا گيا ہے اور کنٹینر کا رخ کسی بھی شہر کی جانب مڑ سکتا ہے۔
چارسدہ میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی اور ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی، سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو دہشت گردی سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں سہیل آفریدی نے وفاق کے ذمے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔
شفیع جان کا کہنا تھاکہ گزشتہ روزکورکمانڈر اور وزیرداخلہ کی موجودگی میں بھی سہیل آفریدی نے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق ہمیں تشویش ہے، نئے احتجاج کیلئے کنٹینر تیار کیاگیا ہے، کنٹینر کا رخ کسی بھی وقت کسی بھی شہرکی جانب مڑسکتاہے۔



