بلوچستان حکومت نے 39 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، معلومات فراہم کرنے پر 25 کروڑ روپے تک انعام

 کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے)حکومت بلوچستان نے 39 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی اور مطلوب دہشت گردوں سےمتعلق معلومات فراہم کرنےپرانعام کا اعلان کیا۔

 حکومت بلوچستان نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 5 لاکھ سے 25 کروڑ روپےتک کےانعام کااعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق اطلاع دینےوالےکی شناخت خفیہ رکھی جائے گی، حکومت نےمعلومات فراہم کرنے کیلئے ہیلپ لائن نمبرزبھی جاری کیے ہیں۔

انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں حیربیارمری، براہمداغ بگٹی، بشیرزیب، رحمان گل اوردیگرشامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button