کچہ ایریا میں ریاستی رِٹ قائم کرنے کیلئے میگا آپریشن "نجات مہران” پوری قوت سے جاری ہے، ضیاء الحسن لنجار

ڈہرکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ)وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا گھوٹکی کے علاقے رونتی میں قائم بند کا دورہ سیکیورٹی اقدامات سمیت ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

دورے کے موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو بھی وزیر داخلہ سندھ کے ہمراہ موجود تھے جو سرینڈر نہیں کریگا وہ مرے گا اب بھی موقع دے رہا ہو جن کو قانون کے سامنے سرینڈر ہونا ہے  وہ سرینڈر ہوجائیں ورنہ جلد ہی بڑا سرپرائز دینگےہم نے جدید ہتھیار،ایڈوانس ڈرون اور آلات کا آرڈر دیدیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ  تفصیل کے مطابق کچہ ایریا میں ریاستی رِٹ کے قیام کرنے کے لیے میگا آپریشن "نجات مہران” پوری قوت سے جاری ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے سندھ پولیس کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں،حکومت پولیس فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی آپریشن میں پولیس اور رینجرز سندھ کا مورال بلند ہے،ان کو شاباش ہے پولیس اور رینجرز سندھ کا بڑا اقدام ہے کہ کچہ ایریاز میں اگلے مورچوں کی جانب پیش قدمی کا آغاز کردیا ہے صرف دو مقامات/ جگہوں کے علاوہ کچہ ایریاز تقریباً کلیئر ہیں کچے میں امن و امان کا قیام کا صدر پاکستان کا خواب جلد پورا ہوگا وزیر اعلی سندھ کی اس میگا آپریشن میں پولیس کو بھرپور حمایت حاصل ہے ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے وزیر داخلہ سندھ کو رینج اور اضلاع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر جامع بریفنگ دی ڈی آئی جی کی جانب سے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ رینج میں پولیس نے بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں سکھر اور لاڑکانہ کچا آپریشن کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 27 ڈکیت ہلاک اور 82 زخمی ہو چکے ہیں دونوں پولیس رینجز میں مجموعی طور پر 78 ڈکیتوں کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ 152 ڈکیتوں نے پولیس کے سامنے سرینڈر کیا ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے بتایا کہ مجموعی طور پر 17 مغویوں کو بازیاب کروا کر 87 ہتھیار قبضے میں لیے گئے کچہ ایریا میں جاری میگا آپریشن کے اہداف،حکمتِ عملی اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی بریفنگ میں کچہ کے علاقوں کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے جاری اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی ڈرون سرویلنس کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا آپریشن نجات مہران میں استعمال لایا جارہا ہے ڈاکوؤں سے ایک بار پھر کہتا ہوں ہتھیار پھینک کر خود کو قانون کے حوالے کردیں ڈاکوؤں کے خلاف جاری میگا آپریشن مذید تیز کیا جائے گا ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مسمار اور انکے سہولتکاروں پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے آخری ڈکیت کے خاتمے تک میگا آپریشن جاری رکھنے کا تہیہ کر رکھا ہے ڈاکو قانون کی رٹ کو چیلنج نہ کریں اور سرینڈرڈ کردیں کچہ ایریا میں جاری میگا آپریشن جرائم کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا پولیس فورس جدید حکمت عملی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کر رہی ہے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے کچہ کے علاقوں میں پولیس کی موجودگی کو مستقل اور مؤثر بنایا جا رہا ہے

مزید خبریں

Back to top button