سولر صارفین کو بڑا ریلیف؟ وزیراعظم نے نیپرا کے نئے سولر قوانین پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیپرا کی جانب سے نئے ریگولیشنز کے اجراء پر اعلیٰ سطح کا خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر کے موجودہ صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق فوراً نظرثانی کی اپیل کرے، موجودہ کنٹریکٹس کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سولر سے مستفید ونے والے 4 لاکھ 66 ہزار صارفین کا بوجھ 3 کروڑ 76 لاکھ سے زائد صرف نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرے والے صارفین پر نہ پڑے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے پاور ڈویژن جامع لائحہ عمل تشکیل دے۔



