بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا، جس کے تحت انہوں نے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان صفدر نے کہا کہ منسوب خبریں بے بنیاد ہیں اور انہوں نے رپورٹ مقررہ وقت پر سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔
سلمان صفدر نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان کی صحت کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا اور ان کی ملاقات میں معلومات کا تبادلہ صرف عدالتی احکامات کی روشنی میں ہوا۔ انہوں نے علمیہ خان صاحبہ کی سمجھ بوجھ کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔



