بین الاقوامی سفر کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)بین الاقوامی سفر کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین لازمی قرار دیدی گئی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کے مطابق بین الاقوامی سفر کے لیے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن 2005 کے تحت مخصوص ممالک کے مسافروں پر میننجائٹس ویکسین لگانا لازم ہے۔
حکام کے مطابق بیرونِ ملک سفر سے قبل میننجائٹس ویکسین نہ لگوانے پر اجازت نہیں ملے گی، متعلقہ حکام کو بین الاقوامی مسافروں کو فوری طور پر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
ویکسین سرٹیفکیٹ میں کمپنی، بیچ نمبر اور ایکسپائری درج کرنا لازمی ہوگی، ویکسین کا بندوبست مسافر کی ذاتی ذمہ داری ہوگی۔



