کراچی: سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل تحقیقات تاخیر کا شکار، گواہان کے بیانات ریکارڈ میں شامل

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل تحقیقات اب تک شروع نہ ہو سکیں، پانچ روز گزر جانے کے باوجود جوڈیشل کمیشن کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔
رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے اس ضمن میں سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال کیا ہے، ذرائع کے مطابق گزٹ نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل جوڈیشل کمیشن فعال نہیں ہو سکتا۔
سانحہ گل پلازہ کیس میں چار عینی شاہدین نے اپنا سیکشن 164 کا بیان قلمبند کروا دیا ہے، جسے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔ عینی شاہدین میں تین دکاندار اور ایک 13 سالہ طالب علم شامل ہیں۔
گواہ آریان کے مطابق، "حذیفہ اپنے ابو کی دکان پر بیٹھا ماچس سے کھیل رہا تھا، جس سے آگ لگ گئی۔”



