قومی اسمبلی میں بولنے کا موقع نہ ملنے پر جنید اکبر کا پی ٹی آئی کی نشست چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھورنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کا موقع نہ ملنے پر جنید اکبر نے برہم کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں پیغام دیا اور کہا کہ آج کے بعد نہ میں کسی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں، نہ پارلیمانی لیڈر اور نہ ہی چیف وہپ کو مانتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے پچھلے رمضان کے بعد اور بجٹ میں فلور پر بات کرنے کا موقع ملا ہے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ہر بات پر روزانہ چند لوگوں کو بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ چیف وہپ کون ہوتا ہے کہ روزانہ فیصلے کرے گا؟

جنید اکبر نے کہا کہ ہماری شرافت کو غلط سمجھا جا رہا ہے اور میرے اپنے لوگ درباری ہیں، یہ نہیں چاہتے کیونکہ میں سخت بولتا ہوں۔

جنید اکبر نے کہا کہ  اسپیکر کو  خط لکھوں گاکہ مجھے پی ٹی آئی سے الگ نشست دی جائے۔

مزید خبریں

Back to top button