امریکا نے یوکرین معاملے میں وعدہ خلافی کی، روس کا الزام

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس نے امریکا پر یوکرین کے معاملے میں سنگین وعدہ خلافی کا الزام لگایا ہے جس سے یوکرین معاملے پر تعلقات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے یوکرین سے متعلق ایک تجویز دی تھی جسے ماسکو نے قبول کر لیا تھا، لیکن اب واشنگٹن خود اپنی ہی بات سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

روسی قیادت کے مطابق معاشی میدان میں بھی دونوں ممالک کے درمیان کوئی روشن مستقبل دکھائی نہیں دیتا، کیونکہ امریکا توانائی فراہم کرنے والے تمام عالمی راستوں پر اپنا کنٹرول چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے دانستہ طور پر مصنوعی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ روس اب برکس ممالک کے ساتھ مالی، معاشی اور لاجسٹک منصوبوں کے لیے متبادل اور محفوظ راستے تلاش کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ اب روس کے لیے یوکرین یا یورپ کا مؤقف کوئی اہمیت نہیں رکھتا، کیونکہ یورپی یونین کے بیشتر ممالک میں روس کے خلاف کھلی دشمنی دیکھی جا رہی ہے۔

روس کا ماننا ہے کہ یوکرین بحران کے حل میں امریکا کا مؤقف فیصلہ کن تھا، مگر اب اس میں واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button