پاکستانی عازمین حج کیلئے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 17 فروری تک بڑھا دی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی عازمین حج کیلیے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد عازمین 17 فروری تک بائیو میٹرک کرواسکتے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک موبائل ایپ سے گھر بیٹھے مکمل کریں کیونکہ ویزا کیلیے سعودی ویزا بائیومیٹرک کی شرط لازم ہے۔



