ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان اوربھارت کامیچ شیڈول کے مطابق ہوگا،حکومت کا اعلان

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا،ذرائع نے پاکستان اور بھارت کا میچ ہونے کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈنے بھی گزشتہ روزبھارت کیساتھ میچ کھیلنے کی اپیل کی تھی۔سری لنکا کے صدر نے وزیر اعظم شہبازشریف کو ٹیلی فون کرکے سری لنکا میں بھارت کیساتھ میچ کھیلنے کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم نے حامی بھرلی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے گزشتہ روز پاکستان کا دورہ کرکے اظہار تشکر کیا تھا۔آئی سی سی کے نمائندے نے بھی پاکستان سے بھارت کیساتھ میچ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کی درخواست کردی ہے۔

پاکستان اوربھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ15فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button