یونٹ کےبدلے یونٹ کی فراہمی ختم،نیٹ بلنگ کا نیا نظام متعارف

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری نےنیانیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2026کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیاہے،نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہوگا۔بلنگ سائیکل کے اختتام پربلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا،نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی،صارفین کو اب یونٹ کی قیمت ادا کرناہوگی،یونٹ کے بدلے یونٹ کی فراہمی ختم کردی گئی،نیٹ میٹرنگ صارفین کوموجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی،نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پرصارفین کو سہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button