پاکستان نےورلڈ ڈیفنس شو میں’SMASH‘ہائپرسونک میزائل متعارف کروادیا

اینٹی شپ سیٹنگ میں میزائل کی رینج290کلومیٹر

ریاض(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نےورلڈ ڈیفنس شو میں’SMASH‘ہائپرسونک میزائل متعارف کروادیا۔

یہ میزائل سمندراور زمین پراہداف کو نشانہ بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاکستانی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (جی آئی ڈی ایس) نے ’اسمیش‘ (SMASH) نامی ہائپرسونک اینٹی شپ بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا۔یہ میزائل سمندر میں اہداف کو نشانہ بنانےکے ساتھ ساتھ زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سمیش میزائل کو انتہائی تیز رفتار،درست رہنمائی اور تقریباً عمودی زاویے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے جدید فضائی اور میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینا ممکن ہو سکے گا۔

اینٹی شپ سیٹنگ میں اس میزائل کی رینج 290 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ اس میں 384 کلوگرام وزنی وارہیڈ نصب کیا گیا ہے جبکہ نیویگیشن کے لیے ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ اینرشیل نیویگیشن سسٹم کے ساتھ ایکٹو ریڈار سِیکر استعمال کیا گیا ہے۔

میزائل میں سنگل اسٹیج، ڈوئل تھرسٹ سالڈ راکٹ موٹر لگائی گئی ہے، کمپنی کے مطابق اس میزائل کی درستگی (سی ای پی) 10 میٹر یا اس سے کم ہے جبکہ ٹرمینل فیز میں اس کی رفتار آواز کی رفتار دو گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

زمینی اہداف کے لیے تیار کردہ سیٹنگ میں بھی میزائل کی رینج 290 کلومیٹر رکھی گئی ہے، تاہم اس ورژن میں وارہیڈ کا وزن بڑھا کر 444 کلوگرام کر دیا گیا ہے۔ اس میزائل میں نیویگیشن کا انحصار ایچ ڈی جی این ایس اسسٹڈ انرشیل نیویگیشن پر ہوگا۔

اس ورژن میں بھی وہی سنگل اسٹیج ڈوئل تھرسٹ راکٹ موٹر استعمال کی گئی ہے، جبکہ اس کی درستگی 15 میٹر یا اس سے کم اور رفتارآواز کی رفتار سے 2 گنا زیادہ بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button