سانحہ بھاٹی گیٹ: ماں بیٹی کی ہلاکت کیس میں گرفتار 5 ملزمان صلح کی بنیاد پر رہا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)بھاٹی گیٹ میں ماں اور بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔
ضلع کچہری لاہور کی عدالت میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کی، جہاں عدالت نے صلح کی بنیاد پر گرفتار پانچوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواستیں بھی منظور کر لیں۔
دورانِ سماعت مدعی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے اور ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
واضح رہے کہ تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں سلمان یاسین، عثمان یاسین، احمد نواز سمیت پانچ ملزمان نامزد تھے۔



