کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کی بندش ،فیکٹریاں بند، کروڑوں ڈالر کے آرڈرز متاثر

کراچی (جانوڈاٹ پی کے)کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کی بندش کے باعث متعدد فیکٹریوں کا کام معطل ہو گیا۔

ابتداء میں سائٹ ٹریڈنگ زون کی فیکٹریز متاثر ہوئیں، بعد ازاں کورنگی ٹریڈنگ زون کی فیکٹریز کو بھی پانی کی سپلائی بند کر دی گئی، جس سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں اور کروڑوں ڈالرز کے آرڈرز تعطل کا شکار ہو گئے۔

ٹریڈنگ زونز کے صدور نے کراچی چیمبر آف کامرس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ پانی کی ترسیل چار روز سے معطل ہے۔

صدر کاٹی اکرام راجپوت نے وزیراعلیٰ، میئر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن سے فوری نوٹس لینے اور واٹر کارپوریشن اور سب سول کنٹریکٹرز کے مسائل فوری حل کر کے سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button