چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹس ججز کے خلاف مس کنڈکٹ شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت یہ اجلاس 11 فروری کو ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز، چیف جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار ممد سرفراز ڈوگر شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button