صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے40 ویں ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے40 ویں ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ طیب چوہان کے مطابق نو منتخب ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب ایک سالہ مدت سیشن 2026-27ء کے لیے کیا گیا، اراکینِ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب کیا۔صاحبزادہ وسیم حیدر جامعہ پشاور میں پی ایچ ڈی تعلقاتِ عامہ کے طالبِ علم ہیں۔



