لاہور والوں نے میری لاج رکھ لی!مریم نواز نے بسنت کے وقت میں صبح تک اضافہ کردیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور والوں نے میری لاج رکھ لی!مریم نواز نے بسنت کے وقت میں صبح تک اضافہ کردیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کا بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر اہل لاہور کو خراج تحسین
وزیر اعلیی پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور آج بہت خوش ہے،میں بھی بہت خوش ہوں،الحمد للہ لاہور والوں نے قواعدو ضوابط پر عمل کر کے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا،خوش و خرم مگر محفوظ بسنت کا تصور پوری طرح اپنایا گیا،کھابے کھائے گئے پیچوں پر پیچ لڑائے گئے، ہوا کے جوش پر پتنگوں کی آنکھ مچولی ہوتی رہی یہی خوشی ہے،مقررہ سائزاور مقررہ پنے کے علاوہ ممنوعہ ڈور استعمال کرنے کی اطلاعات نہیں ملیں،
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق محفوظ بسنت منائی گئی
لاہور بھر میں دھاتی تار استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے،چھتوں پر اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پیشگی اقدامات موثر ثابت ہوئے،سیف بسنت کا تصور لاہور کے بعد دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا،لبرٹی اوراندرون شہر سمیت ہر علاقے میں 200کلینک آن ویل، 21فیلڈ ہسپتال بھی متعین تھے،آج بسنت فیسٹیول کا آخری دن ہے۔ عوام احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔



