اسلام آباد خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت11ملزم گرفتار،بڑے انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد کے افغانی ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکُش دھماکےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر مختلف گرفتاریاں کی ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیےگئے اور ان آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے4سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکُش حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا جس کا تعلق کالعدم داعش سے تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button