ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نےدرخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے,کیس ٹرانسفر کی درخواست ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہوتے ہوئےبھی فیصلہ دے دیا گیا,کیس ٹرانسفر کی درخواست زیر التوا ہونے پر قانونی طور فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا مؤقف ہےکہ حق دفاع ختم کرکے ٹرائل کورٹ نے شفافیت کو نظر اندازہ کیا ۔ ٹرائل کورٹ جاتے ہوئے تشدد کرکے گرفتا رکیا گیا۔ اپیل کےمطابق ویڈیو لنک حاضری کے وقت ٹرائل کورٹ نے تشدد کے الزام کا کوئی جائزہ نہیں لیا۔



