نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 28پیسےمہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ کا اطلاق لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹممنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔



