اسلام آباد امام بارگاہ خودکش دھماکہ، حملہ آور  کے پشاور سے دو بھائی اور خاتون گرفتار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں امام بارگاہ خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں کارروائی کے دوران اس کے دو بھائیوں اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا جس کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق اس کا مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور درج ہے جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور بتایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خودکش حملہ آور گزشتہ پانچ ماہ تک افغانستان میں مقیم رہا جہاں اس نے اسلحہ چلانے اور خودکش حملوں کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔

تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ حملے کے نیٹ ورک، سہولت کاروں اور ممکنہ روابط کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button