امریکا نے ریکوڈک منصوبے کیلئے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ کی زیرِصدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
مریکا نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، امریکی صدر ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔



