10  ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا، نئے ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہونگے،گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ساڑھے10  ارب ڈالر کی ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کردیے ہیں۔

صحافیوں سے ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ  4 سے ساڑھے 4 ارب کی ادائیگیاں بھی وقت پر کردی جائیں گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ستمبر2027 تک کے پروگرام میں ڈپازٹس رول اوور ہونا شامل ہے۔

نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے نوٹ کی پرنٹنگ اور اجرا میں وقت لگے گا، نئے ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے فیچرز جدید ترین ہیں، عام آدمی خود بتادے گا کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی۔

مزید خبریں

Back to top button