وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان، قوم خوارج کیخلاف متحد رہے: مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل بسنت  کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی اسکوائر پر میگا بسنت شو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔

مزید خبریں

Back to top button