اسلام آباد خود کش حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل،حملہ آور افغان نکلا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سیکیورٹی اداروں نے مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد حاصل کرلیے۔ دھماکا کس وقت ہوا اور لوگوں کی تعداد کتنی تھی، تمام معلومات رپورٹ میں شامل ہے۔رپورٹ میں زخمیوں اور جاں بحق افراد کی تعداد بھی شامل ہے، ابتدائی شواہد کی بنیاد پر دھماکا خودکش لگتا ہے۔ابتدائی تحقیقات رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیش کی جائے گی اور وزیر داخلہ محسن نقوی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کریں گے۔امام بارگاہ نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں اب تک 31 افراد جاں بحق اور 169 زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں

Back to top button