عبادت گاہوں کیخلاف دہشتگردی اور نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے،امریکی سفارتکار

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)امریکی سفارتخانے کی جانب سے اسلام آباد میں دھماکے پر اظہار مذمت کیا گیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی یو ایس چارج ڈی افیئر نیٹلی بیکر نے امریکی سفارت خانے اسلام آباد کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ امریکا اسلام آباد میں ہوئے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ نمازی جاں بحق اور زخمی ہوئے، امریکا اس واقعے سمیت ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کی مذمت کرتا ہے۔

نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے میں اس حملے میں زخمی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں، شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف دہشت گردی اور انہیں نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، پاکستانی عوام حفاظت اور وقار کے ساتھ، خوف کے بغیر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے حق دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button