مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکا ناکامی قراردیدیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی ے)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایجنسیوں کی ناکامی قراردیدیا۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، حملہ آور انسانیت کے دشمن ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مسلسل دہشت گرد کارروائیاں ہورہی ہیں، ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں، ان بدترین حالات میں اداروں کا اپنی کارکردگی پر فخر سوالیہ نشان ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کرنے والے قومی و بین الاقوامی عناصر کی مجرمانہ ذہنیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، سانحوں کے بعد حکمرانوں کے دوروں اور مذمتی بیانات پر انحصار کرکے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔



