آئی جی سندھ کی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس پر سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو کی موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کی ہدایت۔
متعلقہ اضلاع کے افسران بذات خود انتظامات اور پیٹرولنگ کا جائزہ لیں۔ آئی جی سندھ
درگاہ،اطراف کے علاقوں،داخلی و خارجی راستوں اور جلوس و محافل کے مقامات پر سخت نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔آئی جی سندھ
سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس اور تلاشی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔آئی جی سندھ
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے کر متبادل راستوں اور رہنمائی کیلئے اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں۔ آئی جی سندھ
دوران وبعدازعرس زائرین کے واپس جانے والوں راستوں کی بھی کڑی نگرانی وسیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ
متعلقہ افسران ایمرجنسی رسپانس، ریسکیو اور طبی سہولیات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ
عوام/زائرین سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ عرس کی تقریبات پُرامن آغاز و اختتام یقینی ہوسکے۔



