امریکا ایران ممکنہ مذاکرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد کمی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبرایجنسی کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 فیصد کم ہوگئی،برطانوی برینٹ کروڈ آئل 2.07 فیصد کمی کے بعد68.02 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 2.06 فیصد کمی کے بعد 63.80 ڈالر فی بیرل پرآگیا،بدھ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا،۔ایران امریکا مذاکرات کی خبروں کے بعد قیمتوں میں کمی کارجحان دیکھا جارہا ہے۔



