ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سےحملہ،حوالدارشہید

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے 2گولے فائر کیے گئے جس میں حوالدار شہید ہوگئے۔
فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر کے مین گیٹ پر کواڈ کاپٹر سے 2گولے فائر کیے گئے، گولے گرنے سے حوالدار امجد شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ میں 2جوان زخمی بھی ہوئے ہیں، واقعہ تحصیل درازندہ میں ہیش آیا، زخمی جوانوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، کواڈ کاپٹر کی سمت کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔



