بسنت پراشتعال انگیزی روکنے کیلئے مختلف پابندیاں نافذ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کے لیے مختلف پابندیاں نافذ کردی گئیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگوں پرمقدس کتب،مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے ساتھ ہی کسی ملک یاسیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں پر بھی پابندی عائد ہے۔مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہے تاہم بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگ یا گُڈّا استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

دھاتی تار اور نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے جبکہ لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے، بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی کریں گے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق صرف قانون کے مطابق پتنگ بازی کا سامان شہر میں آئے گا جبکہ ممنوعہ سامان فوری ضبط ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button