عالمی برادری کشمیری عوام کے حقوق کی حفاظت کرے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر زور دیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوتوا پر مبنی بھارتی نظام کے تحت کشمیری عوام شدید امتیازی سلوک اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر ہمیشہ کھڑا رہے گا اور تمام کوششیں مسئلہ کشمیر کے پرامن، منصفانہ اور دیرپا حل پر مرکوز رہیں گی۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی ثابت قدمی ان کے مؤقف کی حقانیت کا واضح ثبوت ہے، اور بھارت کی ہٹ دھرمی اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button