کسی بھی بہانے سے تشدد،دہشتگردی کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا،کسی بھی دہشتگرد،سہولت کار کو نہیں بخشاجائیگا،فیلڈمارشل

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)فیلڈمارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ کسی بھی بہانے سے تشدد، دہشتگردی کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا،کسی بھی دہشتگرد، سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنز کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حالیہ حملوں اور اور سیکیورٹی فورسز جوابی ردعمل سے آگاہ کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایاگیا، ریاستی رٹ مضبوط بنانے،عوام اوراہم انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کی، چیف آف ڈیفنس فورسز نے زخمی فوجی،ایف سی،پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈمارشل نے سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے کو سراہا۔

فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے تشدد،دہشتگردی کوجائز قرار نہیں دیاجاسکتا، سیکیورٹی جوانوں نے ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنایا اور امن قائم رکھا، کسی بھی دہشتگرد،سہولت کار کو نہیں بخشا جائے گا، سب کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹاجائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button