وزیر دفاع خواجہ آصف نے علیمہ خان کابیان ملک دشمنی قراردیدیا

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک اور خیبرپختونخوا کو کمزور کرنا چاہتےہیں، عمران خان اور اور ان کے خاندان کا کردار کھل کرسامنے آچکا ہے۔

خواجہ آصف نے علیمہ خان کا بیان پاکستان کی سالمیت کیخلاف قراردے دیا، کہا علیمہ خان نے بیان دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر رہا نہیں ہوتے تو ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مل کر صوبہ خیبرپختونخوا کو بند کردینا چاہئے۔ پاکستان کسی جاگیر نہیں ہے، یہ نہ میری اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی اور اس کے خاندان کے جاگیر ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ ہو یا خیبرپختونخوا کے حالات، ہم مشکل اور چیلنجنگ حالات سے گزر رہے ہیں، ہمارے فوجی جوان مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، جیسے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا انشاء اللہ ان تمام چیلنجز سے بھی سرخرو ہونگے۔

مزید خبریں

Back to top button