لاہور ہائیکورٹ کا محفوظ بسنت منانے کیلئے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم

لاہور (جانوڈاٹ پی کے)لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کو محفوظ انداز میں منانے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے محفوظ بسنت سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ بسنت کے موقع پر ریڈ زون اور بڑے پارکوں میں میڈیکل کیمپ قائم کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ فیسٹیول کے دوران تمام متعلقہ ادارے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر فعال رہیں گے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی جانب سے تین اسپتالوں کو موبلائز کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔


مزید خبریں

Back to top button